تربت ( نامہ نگاران) تربت یوسف ولد عبدین ساکن ریکو بلیدہ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مسلح افراد نے یوسف کو مبینہ طور پر
اغوا کیا، جس کے بعد آج اس کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔
لیویز ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
دوسری جانب کوہلو سبی دامان کے مقام پر کنگرانی قبیلے کی دو شاخوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص قتل جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا