بلوچستان اضلاع میں چار افراد قتل



کوئٹہ ( نامہ نگار ) پشین کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پشین کے علاقے کلی بٹے زئی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار بسم اللہ کو قتل کردیااور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پشین انتظامیہ کررہی ہے۔

مستونگ کے علاقے ولی خان سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے شناخت کے لیے سول اسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

 پشین کلی قلعہ بٹےزی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

تربت کلاتک تمپ بازارمیں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوگیا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post