کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستان اور ایران کی فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن کا آغاز کیاہے ۔
آپریشن کی زد میں عبدوئی، ہونگ اور ملحقہ علاقے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔
دونوں ممالک کے حکام نے تاحال اس کارروائی کے حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیا ہے۔