کوئٹہ( نمائندہ خصوصی )
بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ کے عہدیداران اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی کارروائی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر احمد شاہوانی نے چلائی۔
اجلاس میں موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سانحہ 2 ستمبر شاہوانی اسٹیڈیم ، راہشون بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل کی برسی کے موقع پر پیش آنےوالے المناک واقعے پر غور کیا گیا اور بلوچستان بھر میں اس کے خلاف ہونے والے11ستمبر احتجاجی مظاہروں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
