کولواہ ،بولان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے کولواہ اور بولان میں مسلح افراد نے کاروائیوں میں پاکستانی فوج کے کیمپ اور فوج کی نصب کردہ کیمروں کو نشانہ بنایا ہے۔
آج صبح کولواہ کے علاقے مادگ کلات میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دیر تک جاری رہنے والے اس حملے میں متعدد دھماکوں کیساتھ فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔
تاہم حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصلات فراہم نہیں کی ہے۔
دوسری جانب بولان کے علاقے شور کنڈ میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی نصب کردہ نگرانی کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
گذشتہ روز زمران کے علاقے نوانو میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بناکر تباہ کردیا۔ حکام نے دھماکے میں پانچ اہلکاروں کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
