کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) اسلامک اسٹیٹ پاکستان صوبہ نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے جلسے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
داعش کی جانب سے جاری بیان میں حملہ آور کی شناخت “علی المہاجر” کے نام سے کی گئی ہے اور یہ دعویٰ داعش پاکستان کے مرکزی میڈیا ادارے “اعماق” اور “خلافت نیوز” کے ذریعے سامنے آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ گروہ کے اہم سرغنہ شفیق مینگل ہی ہیں ،وہ داعش کے نام سے قبول کریں یا کوئی اور نام سے پاکستانی مہرہ یہی بلوچ قومی غدار ہی ہے ۔ اور انھوں نے اپنے بھائی عطاء الرحمن کی ھلاکت کا بدلہ لینے کیلے یہ گھناؤنے حرکت کا ارتقاب کیاہے ۔
حالاں کہ خضدار ڈہتھ اسکواڈ سرغنہ
عطاء الرحمن ا س کےآلہ کاروں کی ھلاکت کی ذمہداری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کی تھی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب بی این پی کے جلسے پر خودکش بم دھماکے میں متعدد افراد جانبحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مطابق حملے میں بی این پی قائد اختر مینگل کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ محفوظ رہے تاہم اس حملے میں 15 شرکاء جانبحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔