تربت ،پسنی ( نامہ نگاران ) ضلع کیچ اور ضلع گوادر سے فورسز ہاتھوں دو نوجوان ایف سی کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق پاکستانی وحشی فورس فرنٹیئر کور ایف سی نے گوادر کے تحصیل پسنی ببر شور سے 28 ستمبر کے روز سہ پہر دن کے وقت چھاپہ دوران 20 سالہ جہانزیب ولد روشن سکنہ ببر شور پسنی، گوادر،جوکہ پیشہ کے لاحاظ سے محنت مزدوری کرتے تھے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم
مقام منتقل کردیا۔
اسطرح پاکستانی فورسز ایف سی نے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقہ گلی سے رواں مہینے 27 تاریخ کی شام چھاپہ مار کر محنت مزدوری کرنے والے 30 سالہ عبد الحکیم ولد رسول بخش سکنہ گلی بلیدہ کیچ کو بھی حراست میں لینے کے بعد نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں کوعدالتوں میں پیش کرکے صفائی کا موقعہ دیا جائے ۔