سوراب ( نامہ نگار ) سوراب نغاڑ ایریا میں ٹوڈی کار اور مزدا کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں کار ڈرائیور عنایت اللہ ولد نور محمد ساکن بروری کوئٹہ، عبدالستار ولد ولی محمد محلہ شاہ بیگ لیاری کراچی، زینب زوجہ مسلم اور لاہبہ بنت مسلم شامل ہیں۔
حادثے میں طلح ولد عبد الخالق اور حزیفہ بنت عبدالستار زخمی ہوگئے ۔ جنہیں طبی امداد کے لیے سوراب سیول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔