تربت ( بلوچستان ٹوڈے ) تربت نیشنل بینک کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے عبدالغفار ولد شیردل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
مرحوم حال سکنہ کلگ تربت جبکہ ان کا بنیادی تعلق بلیدہ بناپ سے تھا۔ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں ہفتے کی دوپہر کو انکے دکان میں نشانہ بنایا تھا جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے دم توڑ دیئے ۔
