چمن ( ویب ڈیسک ) چمن میں لاپتہ نوجوان کی بوری بند لاش برآمد ہونے کے بعد ردعمل میں لواحقین نے احتجاجا ً روڈ بلاک کردیا۔
نعش کی شناخت نوجوان احمد اللہ ولد خالقداد عشیزئی برمزئی کے نام سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کو چھ ستمبر کو قلعہ عبداللہ بازار سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا،اب ان کی بوری بند نعش لیویز نے کوژک سے لاش برآمد کیا ہے۔
لیویز کے مطابق گذشتہ شب رات کو تقریباً 3 بجے کوژک میں ایک گاڑی کو آگ لگائی گئی اس پر لیویز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،گاڑی کے ساتھ بوری بند لاش بھی برآمد ہوئی۔
لاش کو چمن سیول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سیول ہسپتال میں شناختی کارڈ سے پتہ چلا یہ احمداللہ ہے جو چھ تاریخ کو قلعہ عبداللہ سے لاپتہ ہوا تھا ۔
لاش ملنے کے بعد ورثاء نے ایک مرتبہ پھر ژڑہ بند کے مقام پر روڈ کو بند کر کے احتجاج شروع کردیا ۔
