ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے سے 8 افراد اغوا

 


ڈیرہ بگٹی (بلوچستان ٹوڈے) ڈیرہ بگٹی تحصیل سوئی کے علاقے کچھی کینال کے مقام سے نامعلوم افراد نے 8 افراد کو اغوا کر لیا۔

اغوا ہونے والوں میں سہیل ولد شاہ ڈانہ، قادر داد ولد اللہ داد، ابوبکر ولد حسین بخش اور ناصر ولد عرض محمد شامل ہیں۔
جبکہ کوئٹہ کے رہائشی زاہد ولد سیوا خان، قادر بخش ولد مسو علی، حیکم ولد علی مراد اور کالا ولد گدالی بھی مغویوں میں شامل ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے آپریشن شروع کر دیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post