مستونگ پاکستانی فورسز کا 4 افراد کو مارنے کا دعوی ، پنجگور لاپتہ شخص کی نعش برآمد

 


مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع مستونگ میں ایک خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی میں چار افراد مارے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق جمعے کو کی جانے والی اس کارروائی کے دوران پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے بعد موقع سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

تاہم آئی ایس پی آر نے حملے میں مارے جانے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے۔

علاوہ ازیں پنجگور دازی پرانا پروم کراس کے قریب ایک شخص کی نعش برآمد جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں۔

جس کا شناخت اسداللہ ولد حاجی عبدالخالق سکنہ دز پروم حال چتکان کے نام سے ہوئی۔

ذرئع کا کہنا ہے 9 ستمبر 2025 کی رات کو پنجگور کے علاقے دز پروم کے رہائشی اسد اللہ ولد حاجی عبدالخالق کو قابض پاکستانی فورسز نے پنجگور سے ان کی گھر سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post