دشت میں فوجی آپریشن، ڈرون حملہ و جھڑپیں، مستونگ میں فورسز کا 4 افراد کو مارنے کا دعوی

 


کوئٹہ ( بلوچستان ٹوڈے ) دشت کے علاقے میں فوجی آپریشن، ڈرون طیارے سے بمباری، فورسز کیساتھ مسلح جھڑپیں

کوئٹہ سے متصل دشت کے علاقے میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن کی گئی ہے جس میں فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ڈرون طیاروں کا استعمال کرکے بمباری کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے زہری گٹ کے مقام پر ڈرون طیارے سے گولے داغے گئے اور بعدازاں علاقے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو اتارا گیا۔

علاقے میں فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

علاوہ ازیں  زامران نیوانو سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جسکی شناخت بور جان ولد غوث بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو آٹھ ستمبر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب نوشکی سے آٹھ ماہ قبل لاپتہ ہونے رسول بخش مینگل اور سہیل احمد، بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔



بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post