واشک زمیاد اور بروکس درمیان تصادم 3 افراد جھلس کر ھلاک ایک شدید زخمی

  


واشک (بلوچستان ٹوڈے) تحصیل واشک کے علاقے ناگ میں عرب بورڑ کے قریب زمیاد اور پروبکس گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث تین افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے رضاکاروں کے مطابق زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پنجگور ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پروبکس گاڑی میں سوار دو افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے جن کا تعلق خضدار سے ہے، جبکہ زمیاد میں سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122 سبزاب پنجگور کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں انجام دیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post