قلات اور دکی فائرنگ کے دو واقعات میں 3 افراد قتل

 


قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع قلات کے علاقہ دشت کلان امیری نیچارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد سراج احمد اور محمد اسحاق ہلاک ہوگئے، لیویز فورس نے لاشیں تحویل میں لے لیں اور تفتیش شروع کر دی۔

علاوہ ازیں دکی کے علاقے جلال آباد کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار شخص پر فائرنگ کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مرزا خان سلیمان خیل موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے مرزا خان کے ساتھ ان کی ننھی بچی بھی موجود تھی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم مسلح ڈاکو مقتول کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post