تربت (بلوچستان ٹوڈے) بلیدہ کے علاقے سے دو مسخ شدہ لاشیں برآمد۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے سے دومسخ شدہ لاشیں ملی ہیں، لاشوں کی حالت انتہائی خراب تھی جو شناخت کے قابل نہ تھیں۔ تاہم لاشوں کی شناخت ان کی جیبوں سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈز سے ہواہے، مسخ شدہ لاشیں معراج ولد شیر محمد سکنہ گلی بلیدہ، جبکہ دوسرے کی شناخت طلال احمد ولد عبدالرشید کے نام سے کیا گیا ہے، تاہم ان کے قتل کے و جوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں، جبکہ انتظامیہ مزید اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔
علاوہ ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ بی بی بانو کا شوہر عمران خان دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، جس پر میاں بیوی میں اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ 20 ستمبر کو عمران خان نے بیوی کو کمرے کے باتھ روم میں گولی مار کر قتل کر دیا اور واقعہ کو چھپانے کے لیے لاش کو بوستان قبرستان میں خاموشی سے دفنانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تدفین روک دی اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم میں گولی لگنے سے موت کی تصدیق ہوئی۔ کچلاک پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔
دوسری جانب سبی کلی فقیر محمد عمر محمد شہی کے علاقے میں مسجد کے اندر سے ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی۔ شناخت کیلئے لاش کو سبی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
دریں اثناء سبی گزشتہ رات قبائلی تصادم میں ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا، شناخت لیویز اہلکار ریاض احمد محمدشہی سکنہ ببری مستونگ کے نام سے ہوئی ہے۔