پسنی میں 12 سالہ طالب علم ساحل گلاب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ورثا کا عدالت سامنے احتجاج



پسنی (بلوچستان ٹوڈے) پسنی میں چند ماہ قبل قتل ہونے والے 12 سالہ طالب علم ساحل گلاب کے ورثاءاور اہلخانہ نے قاتلوں کی ضمانت پر رہائی کے خلاف پسنی کورٹ کے سامنے شدید احتجاج ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انصاف کے مطالبات درج تھے، جبکہ وہ قاتل کی دوبارہ گرفتاری اور فوری سزا کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے گیٹ کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرکے دھرنا دے دیا جن کا کہنا تھا کہ ساحل گلاب کے قاتلوں کو عدالت کی
جانب سے ضمانت پر رہا کیا جانا شہید کے خون کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔

مقررین نے کہاکہ اس اقدام سے نہ صرف متاثرہ خاندان کی دل آزاری ہوئی ہے بلکہ انصاف کے عمل پر بھی سوالات اٹھے ہیں،ساحل گلاب کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ قاتل کو فوری طور پر دوبارہ گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو،احتجاج میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ شرکاءنے حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیں اور مظلوم خاندان
کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں،مظاہرین نے واضح کیا کہ اگر قاتل کو دوبارہ گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post