کوئی باپ اپنے چار بیٹوں کو اس طرح کھونے کا صدمہ برداشت نہیں کر سکتا۔سردار علی محمد قلندرانی

 


کوہٹہ (ویب ڈیسک)سردار علی محمد قلندرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے محمد یوسف  کو گزشتہ روز کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

انہوں نے لکھاہے کہ یہ پہلا سانحہ نہیں، اس سے قبل بھی پندرہ سال پہلے ان کے تین بیٹے اور 30 سے زائد رشتہ دار بلوچستان کے علاقے ٹوٹک سے لاپتہ کیے گئے تھے، جو آج تک واپس نہیں لوٹے۔

سردار قلندرانی نے کہا ہے کہ کوئی باپ اپنے چار بیٹوں کو اس طرح کھونے کا صدمہ برداشت نہیں کر سکتا۔ میں میڈیا، انسانی حقوق کے اداروں اور ہر ذی ضمیر سے اپیل کرتا ہوں کہ جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post