بلیدہ کوشک سے قابض فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں ،اہلخانہ

 


کیچ ( پریس ریلیز ) مقبوضہ بلوچستان کے  علاقے بلیدہ کوشک سے چار روز قبل قابض پاکستانی  فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوانوں کے اہلخانہ نے کہاہے کہ  دونوں  نوجوانوں تاحال لاپتہ ہیں ۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ  چار روز قبل رات تقریباً  آٹھ بجے کے قریب فورسز نے بلیدہ کوشک سے دلدار حسین اور طلال رشید کو کرکٹ گراؤنڈ سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا جو تاحال لاپتہ ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے  فورسز نے دونوں نوجوانوں کے آنکھوں پر پٹی باندھ کر حراست میں لیا ان کا موٹرسائیکل بھی فورسز ساتھ لے گئے۔

انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں  نوجوانوں کو بازیاب کیا جائے.

Post a Comment

Previous Post Next Post