منگچر ( بلوچستان ٹوڈے ) منگچر بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد بازار فوری طور پر بند ہوگیا اور شہریوں کی بڑی تعداد دکانوں کے اندر محصور ہو کر رہ گئی۔
فائرنگ کی شدت اور افرا تفری کے باعث حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں، تاہم واقعے کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔