نیدر لینڈ ( پریس ریلیز ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق 30 اگست کو جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نیدرلینڈ چیپٹر کی جانب سے نیدرلینڈ کے شہر اوترخت Utrecht میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
انھوں نے کہاہے کہ اس احتجاج مظاہرہ کا مقصد بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔
ترجمان نے مظلوم اقوام کے رہنے والے لوگوں سمیت یورپی انسانی حقوق کے اداروں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی مظاہرے میں شریک ہو کر بلوچ عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں۔