ڈیرہ مراد جمالی(نمائندہ خصوصی ) ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون اور ایک مرد کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی، تھانہ تمبو کی حدود میں واقع خان کوٹ میں ایک خاتون اور ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ ہے، پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔