تربت مسلح افراد نے گھر پر دستی بم حملہ کردیا دو خواتین زخمی

 


تربت( بلوچستان ٹوڈے )آپسر بلوچی بازار میں گھر پر بم حملہ، دو خواتین زخمی ۔

اطلاع کے مطابق آپسر بلوچی بازار میں نامعلوم افراد نے حوالدار خداداد نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینکا جو چار دیواری کے اندر گر کر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو علاج اور طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا، علاقائی زرائع کے مطابق اس سے قبل بھی اس گھر پر حملہ کیا گیا تھا تاہم حملہ آوروں کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post