ڈیرہ بگٹی قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 6 افراد جبری لاپتہ، تربت سے لاپتہ ہونے والا نوجوان بازیاب ہوگیا

 


ڈیرہ بگٹی ،تربت ( ویب ڈیسک ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی سے قابض پاکستانی فورسز نے چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  پیر کی صبح قابض پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سوئی سے موچی ولد میر محمد بگٹی کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے گزو بگٹی کو دو ہفتے قبل فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا اور وہ تاحال لاپتہ ہے۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ایف سی حکام نے موچی سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کو رہا کیا جائے گا وہ سوئی آئیں ، جیسے ہی وہ سوئی پہنچے، انہیں بھی گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں پاکستانی فورسز نے اس دن گولا ولد اسلم کھیتران، ساکن شہر ڈیرہ بگٹی جن کا تعلق کھیتران سے ہے   کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ 2 اگست کو حفیظ ولد خواند بخش بگٹی کو ایف سی اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے سوئی کے بگٹی محلے میں واقع ایک ہوٹل سے گرفتار کرلیا ۔

3 اگست کو قابض  ایف سی اہلکاروں نے سوئی کے بگٹی محلے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ہزارہ ولد نوزہا بگٹی کو لاپتہ کردیا۔

اس طرح رواں مہینے 8 اگست کو سجاد عرف جاڑا بگٹی کو سوئی کے علاقے پل RD-238 سے حراست میں لے لیا  جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔

دوسری جانب تربت سے پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک سال سے زائد عرصے سے لاپتہ سمیع اللہ ولد طاہر علی، ساکن میری تربت بازیاب ہوا ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post