قلات قومی شاہراہ پر بس میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق

 


قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک )قلات کے علاقے منگچر (خزینئی) میں قومی شاہراہ پر ایک بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے، جسے تحویل میں لے کر آر ایچ سی مندے حاجی منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت بشیر احمد، ساکن پشین، کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ آتشزدگی کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post