تربت، فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

 


کیچ ( ویب ڈیسک ) ضلع کیچ  سے  فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے بالگتر سے  فوج نے طارق بلوچ ولد دوستا سکنہ بالگتر کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا، جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ طارق کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ زمیاد گاڑی کا ڈرائیور ہے، اور ان کا شناختی کارڈ ایک ماہ قبل فورسز نے تحویل میں لے لیا تھا۔
دوسری جانب کیچ کے مرکزی شہر تربت سے فورسز نے کمال بلوچ ولد دینار سکنہ گورکوپ کو تربت میں ایک حجام کے دکان سے گزشتہ روز حراست میں لیا۔ کمال حجام کے دکان پر کام کر کے اپنے گھر کا خرچ چلا رہا تھا۔ اہل خانہ نے دونوں نوجوانوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post