کوئٹہ (
نامہ نگار ) کوئٹہ کے سینئر صحافی ہزار خان بلوچ کو ساتھی سمیت ایگل فورس نے گرفتار کرلیا۔
اطلاع ہے کہ کوئٹہ میں پولیس کی ایگل فورس نے سینئر صحافی ہزار خان بلوچ اور ان کے ساتھی صحافی دوران بلوچ کو حراست میں لے لیا ہے۔
دونوں صحافیوں کو گرفتاری کے بعد سٹی تھانہ منتقل کیا گیا تاہم انہیں بعدازاں رہا کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے تاحال صحافیوں کو گرفتار کرنے کی وجوہات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔