کوئٹہ چار ماہ کی قید کے بعد ماما غفار جیل سے رہا

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) معروف سیاسی شخصیت ماما غفار قمبرانی چار مہینوں کی قید و بند کے بعد آج کوئٹہ سے رہا کردیئے گئے ہیں۔ انہیں سیکیورٹی فورسز نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا تھا۔ ماما غفار سیاسی کارکن بی وائی سی کے رہنما کامریڈ بیبو بلوچ کے والد ہیں۔

ان کے رہائی کی تصدیق ان کے بیٹے بلخ بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کی ہے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post