تمپ سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ کے حملے میں ایک شخص جانبحق

 


کیچ ( نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے کوش قلات پولیس تھانہ تمپ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اکمل ولد صالح محمد، سکنہ کوش قلات تمپ کو قتل کردیا۔


واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔


پولیس کی جانب سے واقعے کے محرکات پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا، تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق پاکستانی فورسز کی حمایت یافتہ ایک گروہ سے ہے۔


واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان، خصوصاً مکران بیلٹ کے مختلف علاقوں میں ان سرکاری حمایت یافتہ گروہوں جنہیں مقامی طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے کی جانب سے شہریوں کے اغواء اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


ان گروہوں کی جانب سے بلوچ سیاسی کارکنان ان کے رشتہ داروں، علاقائی عمائدین اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔


سول سوسائٹی اور سیاسی تنظیموں نے متعدد بار حکومت سے ان عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آسکے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post