مستونگ ( ویب ڈیسک ) مستونگ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی سیول ہسپتال منتقل حملہ آور فرار تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر میں اسٹیڈیم روڈ پے نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر و جمعیت علماء اسلام کے رکن حافظ غلام اللہ علیزئی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سیول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا تاہم فوری طور پر واقعے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکے۔