چمن جے یو آئی رہنما قتل

 


چمن (ویب ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے چمن میں جے یو آئی کے رہنما کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ چمن کے علاقے کلی محمد حسن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) تحصیل چمن کے رہنما حافظ قادر جاں جاں بحق ہوگئے، لیویز اہلکاروں نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ واقعے کے بعد جے یو آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال کے باہر جمع ہوگئی۔ حافظ قادر جان جے یو آئی کے سالار تھے، پولیو ویکسینیشن مہم کے سپروائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post