کوئٹہ( پریس ریلیز ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں سوشل میڈیا پر پارٹی قائد سرداراختر جان مینگل کے حوالے سے چلنے والی خبر ، تجزیوں کو سیاسی بونوں کی جانب سے بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد کے خلاف افواہوں ،بیانات سے نہ بلوچستانی عوام کے دلوں سے ان کو نکالا جا سکتا ہے نہ پارٹی پذیرائی میں کمی کی جا سکتی ہے سوشل میڈیا پر بیٹھے تجزیہ نگار جن کی ان کے اپنے بچے بھی نہیں سنتے افلاطون بنے بیٹھے ہیں اور بلوچستانی عوام کے بھی مشکور ہیں جو پارٹی قیادت کے حق میں بول کر ان کی اچھی خاصی خاطر تواضع کر رہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ سوال کے حل کیلئے کوئی وژن نہ رکھنے والوں کے پروپیگنڈہ مہم پر عوام کان نہیں دھرنے والے ہیں اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل بخیروعافیت عوام میں موجود ہیں اورمخالفین کے پروپیگنڈہ مہم کے مقاصد سے بخوبی آگاہی رکھتے ہیں -