کوئٹہ مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اسلحہ چھین کرلے گئے

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے میاں غنڈی کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے  کے بعد ان کا اسلحہ چھین کر لے گئے ۔ تاہم بعد ازاں اہلکاروں کو بغیر کسی نقصان کے چھوڑ دیا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار معمول کی گشت پر مامور تھے کہ مسلح افراد نے انہیں یرغمال کیا ۔

تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے سامنے نہیں آیا ہے۔

آپ کو علم ہے بلوچستان میں ایسے واقعات میں پولیس لیویز اہلکارکم تعداد میں ہونے کی وجہ سے مزاحمت نہیں کرتے اور ہتھیار پھینک دیتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ جب فوج ہی مسلح آزادی پسندوں  کو دیکھ کر بھاگ جاتی ہے تو ان کے بس کی بات نہیں کہ وہ مقابلہ کریں ۔

ماضی میں اس طرح کے نوعیت کے واقعات کی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہیں۔

تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post