عالمی دن برائے جبری گمشدگی کے متاثرین" بلوچ وائس فار جسٹس



کوئٹہ ( پریس ریلیز ) آج عالمی دن برائے جبری گمشدگی کے متاثرین کے موقع پر بلوچ وائس فار جسٹس بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ بلوچستان میں ہزراوں افراد کو ریاستی فورسز، انٹیلیجنس ایجنسز اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا کیا گیا ہے۔ جبری اغوا شدگان کی معلومات تک اہل خانہ کی رسائی محدود یا غیر موجود ہے اور کئی متاثرین کو جعلی مقابلوں یا مشکوک واقعات میں قتل کیا گیا ہے تاکہ حقائق کو چھپایا جا سکے۔
یہ اقدامات بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ جبری گمشدگی اور غیر قانونی قتل نہ صرف متاثرہ افراد کے حقوق کو پامال کرتے ہیں بلکہ ان کے اہل خانہ اور معاشرے پر بھی طویل مدتی نفسیاتی اور سماجی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
بلوچ وائس فار جسٹس مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان میں تمام جبری طور پر لاپتہ افراد کی فوری اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔
جعلی مقابلوں میں قتل ہونے والے افراد کے واقعات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
جبری گمشدگی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
متاثرین کے اہل خانہ کو انصاف اور مناسب سماجی تحفظ فراہم کیا جائے۔
یہ عالمی دن یاد دہانی ہے کہ جبری گمشدگی انسانی حقوق کی عالمی خلاف ورزی ہے اور متاثرین کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنا اقوام عالم کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ بلوچ وائس فار جسٹس عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جبری گمشدگیوں پر نظر رکھے اور ان کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

‎#EndEnforcedDisappearances

Post a Comment

Previous Post Next Post