مستونگ ( نامہ نگار ) میں اینٹوں کے بھٹے پر چوری کی واردات کے دوران چوروں کو فرار ہونے سے روکنے کی کوشش پر ٹھیکیدار محمد علی ہزارہ کو گولی مار دی گئی، جو سر میں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد نے ایک چور کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ میت کو امام بارگاہ ہزارہ ناصر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔