بولان پل بہہ گیا ،بی بی نانی کے مقام پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے عارضی طور پر راستہ کھول دیا گیا

 


کوئٹہ ( نامہ نگار )بلوچستان کے ضلع کچھی میں بولان دریا میں طغیانی کے باعث بی بی نانی پل کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد قومی شاہراہ N-65 کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ہنگامی اقدامات کے تحت شاہراہ کو چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کو تاحال ڈھاڈر کے مقام پر روکا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق، شاہراہ کی بندش سے کوئٹہ، سبی، بولان اور گردونواح سے آنے جانے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور متبادل راستے اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر کچھی نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے انجینئرز اور عملہ موقع پر موجود ہیں اور پل کی مرمت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ ٹریفک کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کیا جا سکے

Post a Comment

Previous Post Next Post