زیارت ( ویب ڈیسک )بلوچستان کے علاقے زیارت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق زیارت میں جمعرات اور جمعہ کے درمیانی رات کو کلی منہ سے تعلق رکھنے والے 2نوجوان منیر احمد سارنگزئی اور محمد موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ منہ کے قریب ان پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں منیر احمد سارنگزئی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ، فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ، اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ لیویز کررہی ہے ۔