تربت ( ماننٹرنگ ڈیسک ) پروگریسیو کلائمیٹ فاؤنڈیشن اور تربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے تحت گرین یوتھ موومنٹ کلب کے تعاون سےیونیورسٹی میں آگاہی سیشن کاانعقادکیاگیا،جس میں ماحولیاتی تبدیلی، پانی،صفائی،کچرے کوٹکھانے لگانےاورشجرکاری کی اہمیت کواجاگرکیاگیا۔اس سیشن میں طلبہ اوراساتذہ نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ سیشن سے اظہارخیال کرتے ہوئےگرین یوتھ موومنٹ کلب کے فوکل پرسن جیئند بلوچ، پروگریسیو کلائمیٹ فاؤنڈیشن کے ضلعی کوآرڈینیٹر اقراء لطیف،فاونڈیشن کے رکن شرف عبدالمجید،گرین یوتھ موومنٹ کلب کے کپتان سدو احمد علی اوروائس کپتان فہد شبیرنے نوجوانوں کی قیادت میں ماحولیاتی اقدامات کی فوری ضرورت اور ماحول دوست رویے اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ان کاکہناتھاکہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا مقصد نہ صرف معاشرے میں ماحولیاتی شعور بیدار کرناہے بلکہ طلبہ کو اس قابل بناناہے کہ وہ ایک سبز اور ماحولیاتی طور پر محفوظ مستقبل کے قیام میں قائدانہ کردار ادا کرسکیں۔ سیشن کے اختتام پر یونیورسٹی کیمپس میں شجرکاری کی گئی جو تربت یونیورسٹی کے ماحولیاتی پائیداری کے عزم کی عکاس ہے۔تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن نے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرزچاکر حیدر،گرین یوتھ موومنٹ کلب کے فوکل پرسن جیئند بلوچ، ان کےٹیموں، فاؤنڈیشن کے نمائندوں اور پروگرام کے ریسورس پرسنز کی کاوشوں کو سراہا جن کے تعاون سے یونیورسٹی میں کامیاب ماحول دوست سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا۔ڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ تربت یونیورسٹی نہ صرف اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کر رہی ہے بلکہ ملک کے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف SDGs سے وابستہ عزم کی تکمیل میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربت یونیورسٹی آئندہ بھی ایسے پروگراموں کے انعقادمیں معاونت جاری رکھے گی تاکہ نوجوان ماحولیاتی تحفظ میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے پائیدار طرزعمل کو فروغ دیں اور ایک پرامن و محفوظ معاشرے کے قیام میں موثر کردار ادا کریں۔
۔۔
کیپشن: تربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے تحت گرین یوتھ موومنٹ کلب اور پروگریسیو کلائمیٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سےیونیورسٹی میں ماحولیاتی تبدیلی اور شجرکاری کے موضوع پر منعقدہ آگاہی سیشن سے مقررین خطاب کررہے ہیں۔