دالبندین ( ویب ڈیسک ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دالبندین میں گزشتہ رات تین بجے کے قریب ایف سی نے گھر میں چھاپہ مار کر 16 سالہ نثار احمد ولد ماسٹر اسحاق سکنہ ملک آباد چھتر نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق رات کے 3 بجے نثار احمد ولد ماسٹر اسحاق کو ایف سی نے گھر سے اٹھا کر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایاہے جس کے بعد لاپتہ ہے ۔
علاوہ ازیں تربت سے طالبعلم امان طاہر کو نامعلوم مسلح افراد نے ٹی ایم سی ہسپتال کے سامنے سے اغوا کر لیا۔ اہلخانہ نے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔