دکی ( ویب ڈیسک ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دکی میں بلوچ خواتین نے گزشتہ روز ندی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں مارے جانے والے تینوں افراد کی نعشیں ہسپتال سے لیکر دکی رباط کے مقام پر مائنز کانٹا کے ساتھ شال ،لورالائی دکی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے -
یاد رہے کلی سفر علی کے تینوں افراد کی لاشیں گذشتہ روز یارو شہر ندی سے برآمد ہوئے تھے ۔
جنھیں ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ تینوں کو گولیاں مار کر قتل کردیاگیا ہے ۔
جہاں تینوں
مقتولین کی شناخت علی محمد حسن بلوچ، محمد یونس ولد محمد عیسیٰ بلوچ، اور ولی محمد ولد امیر محمد سکنہ دکی کلی سفر علی بلوچ سے ہواتھا۔ جس کے بعد لواحقین نے کہاکہ
محمد یونس ولد محمد عیسیٰ جن کی لاش آج ملی ہے، پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار تھے۔