چمن ( ویب ڈیسک ) ایف سی قلعہ کے سامنے چھوٹے تاجروں کا شدید احتجاج ایف سی قلعہ کے سامنے چھوٹے تاجروں اور ڈینا گاڑیوں کے مالکان نے اپنے روزگار کے حق میں شدید احتجاج شروع کر دیا ۔ مظاہرین نے اپنی گاڑیوں کو آگ لگا دی اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ
“ہمارا روزگار بند کر دیا گیا ہے، گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ ہم مجبور ہو کر اپنی گاڑیاں جلا رہے ہیں، اگر ہماری آواز نہ سنی گئی تو ہم خود سوزی جیسے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔”
ایف سی قلعے کے سامنے مظاہرین کا دھرنا جاری ہے اور حالات کشیدہ ہیں۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔