اسلام آباد ( بلوچستان ٹوڈے )آج مسلسل آٹھویں دن بھی حکام نے اسلام آباد پریس کلب جانے والے تمام راستے بند کر رکھے ہیں۔ سڑکوں پر بڑی بڑی بسیں اور خاردار تاریں لگا کر ان بلوچ خاندانوں کو محصور کر دیا گیا ہے جو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی حراست اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
اس موقع پر بی وائی سی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاندان، جن میں بڑی تعداد میں بزرگ خواتین، مائیں اور بچے شامل ہیں، بلوچستان سے انصاف کے لیے سفر کر کے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ مگر انہیں تنہائی میں قید کر کے عوام کی نظروں سے اوجھل کیا جا رہا ہے اور پرامن احتجاج کا حق بھی سلب کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سول سوسائٹی، صحافیوں اور باشعور شہریوں سے اپیل کی کہ ہے کہ وہ ان مظلوم خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔