پنجگور ذیشان ظہر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، لواحقین اور آل پارٹیز کمیٹی کا پریس کانفرنس میں مطالبہ



پنجگور( مانیٹرنگ ڈیسک )پنجگور کے علاقے خداباداں میں کفایت اللہ بلوچ کی رہائش گاہ پر پر پریس کانفرنس۔ سیاسی پارٹیوں کے ضلعی سربراہان علاقائی معتبرین اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی پریس کانفرنس سے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت کفایت اللہ بلوچ۔ جمیعت علمائے اسلام پنجگور کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ حاجی عبد العزیز بی این پی کے ضلعی عبدلغفار شمبے زئی عبد القدیر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمد ایوب بلوچ چیئرمین شعیب جان تاج بلوچ بی این پی عوامی کے سنٹرل کمیٹی کے رکن حاجی افتخار احمد بلوچ حاصل خان میر سلیمان خان سدوزئی پاکستان پیپلز پارٹی مکران کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری شاہ حسین آغا جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولوی نور محمد آور قاضی عبد الواحد انجمن تاجران کے صدر فرید احمد ممتاز شخصیت حاجی مولا بخش سنجرانی حق دو تحریک پنجگور کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت گہرام شریف ڈی ایف اے کے پزیر احمد میر الباقی محمد حسنی مولوی مشتاق احمد اور دیگر کی موجودگی میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کہ آپ لوگوں کے علم میں ہے کہ، 29 جون 2025 کو نماز مغرب کے بعد پنجگور کے علاقے نیوان ندی کے قریب دو سیاہ رنگ کی سرف گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے ہمارے پیارے نوجوان ہمارے گھر کے چشم وچراغ ذیشان ظہیر کو اس وقت اغوا کرلیا ، جب وہ فٹبال ٹورنامنٹ میں میچ کھیلنے کے بعد واپس اپنے گھر لوٹ رہا تھا ذیشان کا کسی تنظیم یا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا نہ وہ کوئی سیاسی کارکن تھا، بلکہ وہ ایک سیدھا سادہ نوجوان ایک کھلاڑی خاندان کا ایک ذمہ دار فرد تھا، انہوں نے کہا کہ ہم نے بروقت پنجگور پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی ،اور نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی اور ہمیشہ کی طرح ہم نے پر امن طریقے کو اختیار کرتے ہوئے سڑک پر احتجاج دھرنا دیا تاکہ ذیشان ظہر کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے امید تھی کہ ہمارے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے، کم ازکم اس کی خبردی جائے گی مگرافسوس صبح تقریبا سات بجے اطلاع ملی کہ ذیشان ظہیر کی تشدد زدہ لاش روڈ کنارے پھینکی گئی ہے اس کے جسم پر ایسے پیمانہ تشدد کے نشانات تھے جو انسانیت کو شرمندہ کر دیں اور پھر اسے گولیوں سے چلنی کر دیا گیا تھا یہ سوال اج پورے پنجگور میں پوچھا جا رہا ہے کیافٹ بال کھیلنے والا کیا اپنے والد کے لیے احتجاج کرنے والا کیا پر امن اور امن راستہ اپنانے والا اسی سلوک کا مستحق ہوتا ہے ؟ ایک مطالبہ کر رہے ہیں ایک درخواست ن نہیں بلکہ حق مانگ رہے ہیں ہم۔ ضلعی انتظامیہ بلوچستان حکومت پولیس قانون نافذ کرنے والے داروں اور انسانی حقوق کے داروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ذیشان ظہر کے قاتلوں کو پوری طور پر گرفتار کیا جائے اور اس وحشیانہ قتل کی شفاف تحقیقات کی جائے ذیشان کے والد زہیر احمد کی کا سراغ لگایا جا ۓ ئے اس دوران آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رہنما شاہ حسین آغا اور انجمن تاجران کے صدر فرید احمد نے 7 جولائی بروزِ پیر پنجگور میں مکمل شٹر ڈوان ہڑتال کا اعلان کردیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post