خاران: ڈی آئی جی آفس پر نامعلوم افراد کا حملہ، تین افراد زخمی

 

خاران شہر میں واقع ڈی آئی جی آفس کو نامعلوم مسلح افراد نے دھماکوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، حملے کے دوران شدید نوعیت کے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی کچھ دیر تک جاری رہا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال خاران منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ خاران کا شمار بلوچستان میں ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز، پولیس و لیویز پر مختلف اوقات میں مختلف نوعیت کے حملوں کا سامنا رہا ہے۔ 

تاہم آج ہونے والے واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post