کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے سائٹ اے ایریا میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے ایک دوسرے پر گولی چلادی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق اور رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ پولیس اور رینجرز اہلکار کے مابین جھگڑا ہوا، اس دوران دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ رینجرز اہلکار نعمان زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایاکہ جائے وقوع سے دو نائن ایم ایم پستول ملے ہیں، نعمان 34 ونگ میں تعینات ہے جبکہ جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت وسیم اختر کے نام سے ہوئی ہے اور مقتول اہلکار تھانہ گلشن معمار میں تعینات تھا۔
ایس ایس پی کیماڑی نے کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، زخمی زینجرز اہلکار بیہوش اور اسپتال میں زیر علاج ہے، رینجرز اہلکار کے ہوش میں آنے کے بعد بیان لے کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔