گوادر (ویب ڈیسک) زمیک بلوچستان نے گوادر میں پہلا یوتھ کلائمٹ انٹریکٹو سیشن منعقد کیا. گوادر زمیک بلوچستان کے زیرِ اہتمام گوادر کی سید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری میں پہلا یوتھ کلائمٹ انٹریکٹو سیشن کامیابی سے منعقد کیا گیا، جس میں 30 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ یہ پہلا سیشن تھا جو اس نئی لائبریری میں اس نوعیت کا منعقد ہوا، جس کا مقصد نوجوانوں کو موسمیاتی تبدیلی، مقامی قیادت، اور تخلیقی اظہار کے ذریعے بااختیار بنانا تھا۔سیشن میں UNDP کے نمائندوں سمیت ماحولیاتی اور تخلیقی شعبے سے تعلق رکھنے والے مقامی ماہرین نے شرکت کی۔ نوجوانوں نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں موسمیاتی چیلنجز، ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ، اور کمیونٹی لیڈرشپ پر کھلے مکالمے شامل تھے
اس موقع پر زمیک کی تیار کردہ ایک مختصر دستاویزی فلم کی پہلی اسکریننگ بھی کی گئی، جو گوادر میں کلائمٹ چینج کے ان دیکھے اثرات پر مبنی تھی، اور نوجوانوں نے اسے بے حد سراہا۔
زمیک کی بانی نفیسہ بلوچ نے سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا: یہ سیشن میرے لیے ایک خواب کی تعبیر جیسا تھا اپنے ہی شہر میں نوجوانوں کو ایک ساتھ بیٹھا دیکھنا، سننا اور بولتا دیکھنا یہ خود ایک عملِ مزاحمت ہے۔ ہمیں اب خود اپنی آواز بننا ہے۔ یہ صرف ایک آغاز ہے، اور زمیک آنے والے وقت میں نوجوانوں کو مزید مواقع دینے کے لیے پرعزم ہے
نفیسہ بلوچ، بانی زمیک بلوچستان
پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔91 فیصد نوجوانوں نے سیشن کے بعد اپنی موسمیاتی آگاہی میں بہتری کا اظہار کیا زمیک بلوچستان، ضلعی انتظامیہ گوادر اور ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس لائبریری کی بنیاد رکھی اور نوجوانوں کو علم و قیادت کے ایسے مواقع فراہم کیے۔ زمیک آئندہ بھی ہر ماہ ایسے سیشنز منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے