قلعہ سیف اللہ ( ویب ڈیسک )لونی اور نورزئی قبیلے کے درمیان قتل کا تصفیہ ہوگیا۔ اس سلسلے میں ایک قبائلی جرگہ سردار شیرافضل خان لونی کی سربراہی میں سردارزادہ شفاعت خان لونی خاندان کیجانب سے قلعہ سیف اللہ کے علاقے نسائی کزہ میرزئی میں نورزئی قبیلے کے گھر گیا۔ قبائلی جرگے میں سردار شیرافضل خان لونی، عظیم خان کاکڑ، قبائلی رہنما غفار مرجانزئی، ہاشم خان بلوچ سمیت معتبرین، علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جرگے نے نورزئی قبیلے کو اپنا عذر پیش کیا جسے قبول کرتے ہوئے نورزئی قبیلے نے اختیار قبائلی جرگے کو سونپا۔ قبائلی جرگے نے سردارزادہ شفاعت خان لونی کے خاندان پر 60 لاکھ روپے بطور جرمانہ رکھے جسکے بعد نورزئی قبیلے نے 35 لاکھ روپے قبائلی جرگے کو بخشش کر کے 25 لاکھ روپے لیکر دعائے خیر کروائی۔
یاد رہے کہ پچھلے رمضان کے مہینے میں لونی قبیلے کی جانب سے نورزئی قبیلے کا ایک شخص قتل کیا گیا تھا جسکا تصفیہ آج ہوگیا۔