تُربت ( بلوچستان ٹوڈے) تربت کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدگی کے شکار تین لاپتہ افراد ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی کوششوں سے بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں، جس پر متاثرہ خاندانوں اور مقامی لوگوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بازیاب ہونے والوں میں انور ولد بائیان (کورے پشت، بٹ بلیدہ)، اکرام ولد سید محمد (گلی، بلیدہ) اور اعجاز ولد صوالی (آسکانی، آپسر) شامل ہیں۔
متاثرہ خاندانوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ کی انتھک محنت اور ذاتی دلچسپی کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ اہلِ علاقہ نے اس مثبت پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔