شال ( بلوچستان ٹوڈے ) بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کے شال زون قمبرانی میں بی وائی سی پنجگور زون کے سرگرم کارکن زیشان ظہیر بلوچ کی یاد میں کینڈل واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیمی کارکنوں نے شرکت کرتے ہوئے زیشان کی بلوچ نسل کشی کے خلاف جدوجہد اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بی وائی سی رہنماوں نے کہا کہ زیشان بلوچ، اپنے لاپتہ والد ظہیر بلوچ اور دیگر جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے متحرک رہے۔ اسی جدوجہد کے باعث انہیں لاپتہ کیا اور بعد ازاں ان کی تشدد زدہ لاش پھینک دی گئی۔
شرکاء نے کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور ماورائے عدالت قتل جیسے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں، تاہم زیشان ظہیر بلوچ جیسے فرزندوں کی قربانیاں اس عزم کا اظہار ہیں کہ بلوچ قوم اپنی بقا کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔