آج ڈاڈا سائیں کی یومِ پیدائش ہے
ایک ایسی ہستی کا دن جس نے بلوچ قوم کو شناخت، غیرت اور عزت دی۔
نواب اکبر خان بگٹی شہید صرف ایک فرد نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک مزاحمت، ایک فخر کا نام ہے۔ آج کا دن بلوچ قوم کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے — جب سرزمینِ بلوچستان نے اپنے دامن میں ایک عظیم سپوت کو جنم دیا۔
آج دنیا کے کسی بھی کونے میں جب ہم “بلوچ” کہہ کر اپنا تعارف کرواتے ہیں، تو فوراً سوال ہوتا ہے:
“کیا آپ نواب اکبر خان بگٹی کے لوگ ہیں؟”
یہی وہ مقام ہے جہاں سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے، دل میں ایک عجیب سی خوشی اور آنکھوں میں شکر کا نور آتا ہے۔
ہماری پہچان آپ ہیں ڈاڈا سائیں،
آپ بلوچ قوم کی غیرت، بہادری اور مزاحمت کی علامت ہیں۔
آپ نے جینا سکھایا، ڈٹنا سکھایا، سر اٹھا کر جینا سکھایا۔
ہمیں آپ پر ناز ہے، فخر ہے، اور یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم آپ کے قبیلے، آپ کی سرزمین اور آپ کی فکر سے وابستہ ہیں۔
ڈاڈا سائیں، ہم آج بھی آپ سے محبت کرتے ہیں۔
آپ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
(بشکریہ سوئی ڈیرہ بگٹی پیج)